چکمگلور و، 6؍جولائی(ایس او نیوز)چکمگلور وضلع میں ایک بچھڑے کا ذبیحہ کرنے کے الزام میں ابرایم اور محمد حنیف نامی دو نوجوانوں پر حملہ کردیا گیا جبکہ ضلع کے بالے ہنور کی پولیس نے ان نوجوانوں کے خلاف انسداد گؤ کشی قانون کے تحت ایف آئی آر درج کیا ہے- اس کے ساتھ ہی حملہ آوروں کے خلاف بھی ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے -
پولیس نے حملہ کرنے کے الزام میں ہریش، سندیش، پرمیش اور پرسنا کے خلاف مختلف سنگین دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیا ہے - ابراہیم اور حنیف پر درج کی گئی یف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ہریشانے جنگل کے قریب ایک ٹیمپو میں ایک بچھڑے کے گوشت کو لے جاتے ہوئے دیکھا اور دوسروں کو اس سلسلہ میں آگاہ کیا تو پتہ چلا کہ اس بچھڑے کو قریب سے چرایا گیا تھا اور اس کا ذبیحہ کر کے ملزم گوشت فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے-
پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس کی ایک ٹیم نے اس مقام پر پہنچ کر دونوں کو گرفتار کرلیا -اسی دوران ابراہیم اور محمد حنیف نے اپنی طرف سے ہریش اور اس کے ساتھیوں پر ایک اور ایف آئی آر درج کروائی جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ ہریش اور اس کے ساتھیوں نے ان پر لکڑیوں سے حملہ کیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی-
ضلع کے ایس پی نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے -2 کو انسداد گؤ کشی قانون کے تحت اور تین کو حملہ کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے -